مظفرنگر ،09؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کیرانہ میں 28مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ضلع میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مئی ہے۔ضلع الیکشن افسر ادر وکرم سنگھ نے بتایا کہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے صرف پانچ لوگ اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آسانی سے ضمنی انتخابات کرانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے ہیں۔قومی لوک دل (آر ایل ڈی)کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارٹی امیدوار تبسم بیگم، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی حمایت سے ضمنی انتخابات میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ضمنی انتخابات کے لئے مرحوم رہنما حکم سنگھ کی بیٹی مرگانکا سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔امید ہے کہ وہ کل نامزدگی داخل کریں گی۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے جانے سے پہلے امیدوار اپنے حامیوں کو بھی خطاب کریں گے۔